Blog

دنیا کا سب سے خوبصورت پودا “محبت” کا پودا ہوتا ہے۔۔ جو زمین میں نہیں دلوں میں اگتا ہے۔۔ اور کچھ ایسے بھی بے رحم ہوتے ہیں جو اس پوشیدہ اور سب سے خوبصورت پودے کو بھی اپنے پیروں تلے روند ڈالتے ہیں۔۔وہ یہ کہتے ہوئے رونے لگ گیا ۔۔۔۔اچھا ابھی بس کرو ایسے روتےContinue reading

مدینہ یاد آتا ہے۔۔

“یار ایک بات سنو۔۔” “ہاں کہو۔۔ کیا بات ہے؟؟ “ “ایسا کیوں ہوتا یے؟؟ میں جب تلاوت قرآن پاک کرتا ہوں نا۔۔ تو مجھے اکثر رونا آتا ہے۔۔ جب ترجمہ کے ساتھ پڑھتا ہوں نا تو اکیلے کسی کمرے میں چھپ کہ پڑھتا ہوں کہیں کوئی روتے ہوئے دیکھ نہ لے۔۔ اور ابھی نا جبContinue reading “مدینہ یاد آتا ہے۔۔”

ایک ننہا سا فرشتہ۔۔

ایک ننہا سا فرشتہ۔۔فرشتہ دیکھا ہے کبھی ؟؟ میں نے دیکھا یے۔۔ ایک ننہا سا فرشتہ۔۔ جو بلکل بھی ہم جیسا نہیں۔۔ اپنے کاموں میں ہی مگن رہتا ہے۔۔ بس ہنستا مسکراتا رہتا ہے۔۔معصوم سی حرکتیں کرتا ہے۔۔ نٹکھٹ سی اس کی شرارتیں۔۔ نہ کوئی ٹینشن نہ کوئی پریشانی۔۔ سب کو ہنسانے کا ایک فنContinue reading “ایک ننہا سا فرشتہ۔۔”

اللہ سے دوستی۔۔

۔پتہ ہے ایک وقت تھا۔۔ جب آنکھوں میں آنسوں ہوتے ۔۔ دل پہ بوجھ ہوتا۔۔ بہت ساری تکلیف دہ یادیں ہوتی۔۔ دن کی روشنیوں میں رونے کے لیے کونے ڈھونڈھنا پڑتے۔۔ دل ضبط سے پھٹ رہا ہوتا۔۔ کسی کو کچھ سنانا چاہتے۔۔ کسی سامع کی تلاش ہوتی۔۔ لیکن کسی پہ بھروسہ نہیں ہوتا۔۔تب پوری طرحContinue reading “اللہ سے دوستی۔۔”

(سورہ مائدہ۔۔ 119) *ترجمہ : اللہ نے فرمایا یہ ہے وہ دن۔۔ جس میں سچوں کو ان کا سچ کام آئیگا۔۔ ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں۔۔ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہینگے ۔ اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی۔۔ یہ ہے بڑی کامیابی ۔۔* کامیابی کامیابی کامیابی۔۔ آج کل ہر انسان کامیابی ہی کی چکر میں ہے۔۔ اصل کامیابی ہے کیا؟؟ *”اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی۔۔”* کیا آپ کو یہ یقین ہے کہ اللہ آپ سے راضی ہے؟؟ تو جواب کیا ہونا سب کا؟؟ کہ جی الحمدللہ وہ ہم سے راضی ہے۔۔ کیونکہ ہر چیز میں کامیابی ہی کامیابی مل رہی ہے۔۔ الحمدللہ اپنی کلاس میں پوزیشن ہولڈر ہیں۔۔ اور بزنس میں بھی روز بروز ترقی ہورہی ہے۔۔ گاڑی بنگلہ سب کچھ ہے۔۔۔گھر میں خوشحالی ہے۔۔ نعمتیں تو اللہ کا کرم ہے بہت ہے۔۔ کوئی کمی نہیں ہے۔۔ تو ماشاءاللہ آپ کے پاس اگر یہ سب کچھ ہے تو۔۔ اللہ اس میں اور برکت عطا فرمائے آمین۔۔ پر مجھے یہ بتائیں کیا آپ کو یقین ہے کہ اللہ آپ سے راضی ہے ؟؟ پھر کیا جواب ہونا؟؟ ابھی تو بتایا میں نے۔۔ تو پیارے۔۔ سن لو جب اللہ ناراض ہو نا تو روٹی نہیں چھینتا۔۔ سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے۔۔۔ نیکی کی توفیق چھینتا ہے۔۔اور اب بتائو کیا اللہ آپ سے راضی ہے ؟؟ مایوس کیوں ہورہے ہو؟؟ اگر راضی نہیں ہے تو کر لو ۔۔ وہ بہت جلدی مان جاتا ہے منا لو اس کو۔۔ کیا ہوا؟؟ کیسے منانا ہے؟؟ اللہ تعالیٰ ہمیں فرما رہے ہیں نا۔۔ کہ۔۔ *”یہ ہے وہ دن جس میں سچوں کو ان کا سچ کام آئیگاا”* تو پیارے بس اتنی ہی تکلیف کرنی پڑیگی آپ کو کہ جھوٹ بولنا چھوڑیں۔۔ اور سچائی کا راستہ اپنائیں۔ اور سچ کا بدلہ کیا؟؟ کیسے کام آئیگا؟؟ “ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں” تو اور کیا چاہیے آپ کو؟؟ جنت مل گئی۔۔ بس ایک گناہ ایک برائی چھوڑنے سے۔۔ اور جب آپ نے یہ برائی چھوڑ دی تو؟؟ *”اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی “* *سبحان اللہ* اور آخر میں کیا۔۔ ؟؟ *”اور یہ ہے بڑی کامیابی”* تو ابھی خود بتائو۔۔ کہ یہ کامیابی بڑی ہے ؟؟ یا جس پہ تم خوش رہے ہو؟؟ وہ دنیاوی کامیابیاں دنیا میں ہی رہ جانی۔۔ بڑی کامیابی یہ کہ دنیا میں رہتے ہوئے۔۔ آخرت کی بھی کامیابی حاصل کر لو۔۔ *ازقلم 📝 فائزہ ھاشم*

*انسانیت۔۔* ارے تم ہو کون؟؟ کیا کرلیا یہ؟؟ کوئی انسانیت نام کی کوئی چیز ہے بھی کہ نہیں ؟؟ ارے ایک منٹ۔۔رکو پہلے یہ بتائو کہ انسانیت تم بول کس کو رہے ہو ؟؟ انسانیت ہے کیا؟؟ جانتے ہو؟؟ تمہاری طرح کیا یہ گالیاں دینا۔۔ انسانیت ہے ؟؟ جو کسی اور کی انسانیت پہ سوال کر رہے ہو ؟؟؟ گالیاں دینا۔۔ کسی کی انسلٹ کرنا۔۔ کسی کو رسوا کرنا ہے۔۔ انسانیت تمہاری نظر میں؟؟ نہیں تم سنو آج۔۔ انسان کا کیا مطلب ہے ؟؟ یہ لفظ نکلا کس سے ہے ؟؟ انس سے نا؟؟ جانتے ہونا پتہ ہے نا۔۔ اس کی معنی پتہ ہے؟؟ محبت۔۔ اور انسانیت پیار اور محبت عزت اور احترام سے رہنا ہی اصل انسانیت ہے۔۔ اور آج کی انسانیت کی کیا رہ گئی؟؟ کوئی رو رہا ہو۔۔ تو رونے دو۔۔ کوئی دکھی ہو تا جانے دو۔۔ کوئی بھوکا ہو تو میرا کیا؟؟ کوئی بیمار ہو بھی تو عیادت کے لیے ابھی کون جائے۔۔ کوئی جنازہ بھی ہو تو ابھی میں بزی ہوں ۔۔ نہیں جاسکتا۔۔ یہ رہ گئی اس مارڈن دنیا کی مارڈن انسانیت۔۔۔ جس کا تم سوال کر رہے ہو۔۔ ارے چھوڑو اس انسانیت ورڈ کو اتنا رسوا نہ کرو ۔۔ اگر تم نام کے انسان ہو نا تو پہلے خود انسان بنو۔۔ پھر کسی اور سے اس کی انسانیت پوچھنا۔۔ پیار اور محبت سے بات کرنا سیکھیں۔۔ ایک دوسرے کو عزت دیں۔۔ احترام کریں ایک دوسرے کا۔۔ کوئی رو رہا ہو تو اس کے آنسوں پونچھیں۔۔ کوئی دکھی ہو تو اس کا درد سن لیں۔۔ کوئی بھوکا ہو تو کھانا کھلا دیں۔۔۔کوئی بیمار ہو تو عیادت کے لیے ضرور جائیں۔۔ اور کسی کا جنازہ ہی ہو تو اپنی امپورٹنٹ میٹنگز بھی کینسل کریں۔۔ احساس کریں ایک دوسرے کا۔۔ ضروریات کا خیال رکھیں۔۔ انسانیت کی کسی سے ڈیفینیشن نہ پوچھیں بلکہ خود انسانیت کی مثال بن کے دکھائیں۔۔ اگر احساس نہ ہو۔۔تو اپنے بھی پرائے ہوجاتے ہیں۔۔ اگر احساس ہو تو پرائے بھی اپنے ہوجاتے ہیں۔۔ ❤❤ *ازقلم 📝 فائزہ ھاشم*

آتش نمرود بھی ٹھنڈی کر دی جاتی ہے۔۔ شرط یہ ہے کہ حق کی بات کہو اور سچے رہو۔۔ دنیا میں ہزاروں نمرود ہیں۔۔ ہمارے آس پاس نمرود ہیں۔۔ ہمارے اپنے نمرود ہیں۔۔ تم کس سے خوف کھاتے ہو۔۔؟؟ کس کا ساتھ دیتے ہو؟؟ جھوٹ کا؟؟ کہیں بادشاہ ناراض نہ ہوجائیں۔۔ کیا تم نہیں جانتے ان بادشاہوں اور خدائوں کا انجام؟؟ کوئی مچھر سے مرتا ہے۔۔ کوئی دریا میں غرق ہوکر مصر کے میوزیم میں لوگوں کے لعن طعن کے لیے پڑا ہوا ہے۔۔ تو کسی کو زمین نگل جاتی ہے۔۔ اپنے خزانوں کے سمیت۔۔ جو قیامت تک زمین کے اندر گھنستا چلا جائیگا۔۔ اور کسی کا ایک قدم اپنی بنائی ہوئی جنت کے باہر ہی پڑا رہتا اور وہ خود واصل جہنم ہوجاتا ہے۔۔ کیا اب بھی تم انہی خدائوں اور ایسے جابر بادشاہوں سے ڈرتے ہو؟؟ ان کے ڈر سے جھوٹ بول کے کسی کا حق چھین لیتے ہو؟؟ تو کسی کی زندگی بھی چلی جاتی ہے۔۔ اس بادشاہ سے کیوں نہیں ڈرتے؟؟ جس نے تم کو بھی بنایا ۔۔ ان سب جابر بادشاہوں کو سلطنتیں دی۔۔ اور ان کے تخت گرا بھی دیے۔۔ تم اس سے کیوں نہیں ڈرتے ؟؟ جس نے انہیں بھی بنایا جن کا تم حق چھینتے ہو۔۔ جن پہ جھوٹ باندھتے ہو۔۔ الزام لگاتے ہو۔۔ حق کی بات ہی نہیں کہتے۔۔ کیوں اس پہ یقین نہیں ہے؟؟ جس نے نعرہ حق لگانے والے کو آتش نمرود سے بچالیا۔۔ آگ ٹھنڈی اور گل و گلزار کر دی۔۔ جس نے نعرہ حق لگانے والے کو دریا نیل پار کروایا۔۔۔ اور جھوٹے خدا کو۔۔ اسی میں غرق کیا۔۔ کیا اس پہ اتنا یقین نہیں ہے کہ وہ تمہیں بھی بچالیگا۔۔ ظالموں اور جابروں کی غلامی کرنا چھوڑ دیں۔۔۔ بتوں کو توڑ ڈالیں۔۔ وقت کے بادشاہ کے دربار میں حاضر تو ہونا پڑیگا۔۔ لیکن وہاں حقیقی بادشاہ بچائیگا۔۔ *ازقلم 📝 فائزہ ھاشم*

عشق حقیقی۔۔۔۔ ⁦⁦❤️⁩❤️⁩ پتا ہے عشق کیا ہے؟؟ نہیں پتا نا۔۔۔ محبت کی ہے کبھی؟؟ کسی انسان سے؟؟ کبھی ٹوٹے ہو؟؟ نہیں؟؟ یا پھر کسی اپنے کسی بہت پیارے عزیز کو کھویا ہے؟؟ کبھی دھوکا کھایا ہے؟؟ کسی اپنے سے جس پہ بہت زیادہ مان ہو کہ کچھ بھی ہوجائے پر وہ نہیں چھوڑ سکتا۔۔۔ ان سب کا مطلب کبھی ٹھوکر لگی ہے؟؟؟ کبھی ٹوٹے ہو؟؟ اگر نہیں تو انتظار کرو اس دن کا جس دن تم منہ کے بل گر جاوگے۔۔۔ پوری طرح ٹوٹ کے۔۔ خواب ریزہ ریزہ بکھر جائینگے۔۔۔ اپنا ہی وجود بھاری لگنے لگے گا۔۔۔ خود کو سنبھالنا مشکل ہوجائیگا۔۔۔ پھر اس دن جب تم گروگے نا۔۔ سیدھا سجدے میں گروگے۔۔۔ کیونکہ اس دن تم پہ دنیا کے سارے دروازے تمہیں بند لگینگے۔۔۔ سارے اپنے جب پرائے یوجائینگے۔۔۔ ایک ہی ذات تب تمہیں نظر آئیگی جو تمہیں سہارا دیگی۔۔۔ اللّٰہ کی ذات۔۔۔ اور جو کچھ بھی آپ پہ گزرا ہوتا یے نا وہ بھی اللّٰہ پاک کی ہی مرضی ہوتی ہے۔۔. اور پتہ ہے وہ ایسا کیوں کرتا ہے؟؟ کیونکہ اس سے اسکا ایک پیارا بندہ دنیا کے دھوکے میں نہیں دیکھا جاتا۔۔۔ وہ اس کو اپنی طرف بلاتا ہے۔۔۔ دن میں پانچ بار روز پکارتا ہے۔۔۔ پر وہ جب نہیں آتا تو وہ اس کو اہنے طریقے سے سمجھو کھینچ کر اپنی طرف لاتا ہے۔۔ بس ایک بار تم لبیک کہو۔۔ لبیک یا عبدی کی آواز سنائی نہ دے تو کہنا۔۔ ❤❤

Loading…

Something went wrong. Please refresh the page and/or try again.


Follow My Blog

Get new content delivered directly to your inbox.

Create your website with WordPress.com
Get started
%d bloggers like this: