مدینہ یاد آتا ہے۔۔

“یار ایک بات سنو۔۔”

“ہاں کہو۔۔ کیا بات ہے؟؟ “

“ایسا کیوں ہوتا یے؟؟ میں جب تلاوت قرآن پاک کرتا ہوں نا۔۔ تو مجھے اکثر رونا آتا ہے۔۔ جب ترجمہ کے ساتھ پڑھتا ہوں نا تو اکیلے کسی کمرے میں چھپ کہ پڑھتا ہوں کہیں کوئی روتے ہوئے دیکھ نہ لے۔۔ اور ابھی نا جب بھی میں نعت سنتا ہوں تو خود ہی رونا آجاتاہے۔۔؟؟ اس ٹائم پتہ نہیں کیا ہوجاتا ہے مجھے۔۔؟؟ مدینہ کا ذکر سنتے ہی۔۔ دل بھر آتا ہے۔۔ آنکھیں بھر جاتی ہیں۔۔ آنسوں نکل آتے ہیں۔۔ “

“اچھا اوکے ٹھیک ہے۔۔ صحیح۔۔۔ “

“کیا صحیح ٹھیک ہے؟؟ میں یہاں تم سے کچھ پوچھ رہا ہوں۔۔”

“ہاں تو میں اور کیا کہوں اس پہ۔۔۔ یہ رونا آنکھوں میں آنسوں دل بھرجانا۔۔ سب اسی بابرکت اور مبارک نام کی وجہ سے ہے۔۔ جو تم سنتے ہو۔۔
یہ سب عشق محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم۔۔ کے تاثرات ہیں۔۔ وہ تو نور اللہ ہیں۔۔۔ رحمت اللعالمین ہیں۔۔ جہاں بھی اللہ کا نام دیکھوگے ساتھ ہی میں انکا بھی اسم گرامی لکھا نظر آئیگا۔۔ کلمہ طیبہ کو ہی دیکھ لو اگر اس کا پہلا حصہ لا الہ الااللہ ہے۔۔۔ تو دوسرا حصہ محمد رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔۔ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ تم صرف قرآن پاک پڑھو اور تمہیں رونا آئے ان کےاور ان کے ذکر پہ رونا نہ ائے۔۔ پیارے بات سنو۔۔ عشق محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ہمارا ایمان ہی نامکمل ہے۔۔ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان سنا ہے نا۔۔ حدیث میں آتا ہے کہ۔۔ کوئی بھی اس دن تک مومن نہیں ہوسکتا۔۔ جب تک کہ میں اس کو اس کے ماں باپ۔۔ اس کی اولاد اور ہر چیز سے زیادہ محبوب نہ ہوجائوں۔۔ تو پیارے مومن بن۔۔
ارے یہ کیا رو کیوں رہے ہو اب۔۔ ادھر دیکھ۔۔ میری طرف۔۔ “

“ابھی ان کا ذکر جو کیا تم نے۔۔۔تو کنٹرول نہیں کر پایا خود کو۔۔ اچھا چلتا ہوں پھر ملتے ہیں ۔۔ ” (روتے ہوئے)

پھر وہ اس کو جاتے ہوئے دیکھتا رہا۔۔ وہ دیکھتا رہا ایک مسافر کو جو عشق حقیقی کے سفر پر نکل چکا تھا۔۔ اور اس کے لیے وہ دعاگو تھا کہ اللہ اس کو اس کی منزل تک پہنچادے۔۔ اور اپنے حبیب علیہ الصلاۃ والسلام کے شہر کی ٹھنڈی ہوائوں ان کی خوشبو سے معطر فضائوں میں سانس لینے کی سعادت نصیب فرمائے۔۔ اور وہ مومن بن جائے۔۔۔ آمین ثم آمین۔۔ ⁦❤️⁩⁦❤️⁩

ازقلم 📝 فائزہ ھاشم

2 thoughts on “مدینہ یاد آتا ہے۔۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

Create your website with WordPress.com
Get started
%d bloggers like this: